mosque

متحدہ عرب امارات میں4 دسمبر سے نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنےکی اجازت

ویب ڈیسک(ابو ظہبی)یو اے ای میں آئندہ ماہ سے نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی۔نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے 4 دسمبر سے نمازِ جمعہ کی مساجد میں ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔کورونا کی وجہ سے مساجد میں نمازِجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

نمازِ جمعہ کی مساجد میں ادائیگی کے لیے نمازیوں کی تعداد کو 30 فیصد تک محدود رکھا گیا ہے جبکہ خطبے سے 30 منٹ قبل مساجد کھولی جائیں گی اور نماز کی ادائیگی کے 30 منٹ بعد بند کر دی جائیں گی، دیگر نمازوں کے لیے مساجد کو جماعت سے 15 منٹ قبل کھولا جائے گا اور نماز کے 10 منٹ بعد بند کیا جائے گا ۔نمازیوں کو گھروں سے وضو کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور نمازیوں کوماسک پہننا بھی لازمی قرا ردیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ