Sajal Ali 5

پاکستانی اداکارہ سجل علی عرب ایوارڈاپنے نام کرنےمیں کامیاب

ویب ڈیسک(کراچی)رواں سال کا چوتھا سالانہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا)ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور رواں سال فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ریاست دبئی کے دی پوائنٹ جمیرہ میں ہوا۔
یہفیسٹیول ہرسال مختلف عرب ممالک اور ریاستوں میں ہوتا ہے اور اس میں جہاں عرب اداکاروں، فنکاروں، ماڈلز اور دیگر شوبز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے، وہیں عرب دنیا میں مقبول دیگر اداکاروں کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ ڈیفا ایوارڈز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری کے لیے تعاون کرنے پر انہیں اعزاز کے طور پر دیا جاتا ہے۔پاکستانی اداکارہ سجل علی کو ان کی شاندار اداکاری کی بنیاد پر ڈیفا ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے لیے باعث فخر ہے۔
اس موقع پر سجل علی کا کہنا تھا کہ یہاں پر ہونا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے، بالخصوص اتنے زبردست اداکاروں کے ساتھ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں، تمام مداحوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔انسٹاگرام پر سجل علی نے ایوارڈ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت اہم ہے، بحیثیت اداکار نہیں بلکہ ایک پاکستانی کے طور پر۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے