images 38

حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعداداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

ویب ڈیسک(کراچی): مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور بہت جلد وہ ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں نظر آئیں گی۔

مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، اقرا عزیز اور فریال محمود شامل ہیں۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ اداکاری کرنا میرے زندگی میں ایک نیا چیلنج ہے اور حقیقت میں چیلنجز کا سامنا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے، یہ فن کی ایک نئی شکل ہے اور مجھے اپنے آپ کو منوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز اور ثانیہ سعید جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا انتہائی زبردست اور گلوکاری سے مختلف تجربہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ میوزک انڈسٹری میں ہم گانے گاتے ہیں، اسٹیج پر پرفارم کرتے ہیں جہاں مداحوں کا سامنا ہوتا ہے لیکن ڈرامہ انڈسٹری ایک بالکل نئی دنیا ہے، یہ ایک ٹیم ورک ہے جہاں ایک ہی سیٹ پر 12 گھنٹے گزارتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں، یہ بلکل ایک خاندان کی طرح ہے اور یہاں کی یادیں مجھے ہمیشہ خوشی دیں گی۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ کا ٹائٹل سانگ بھی خود حدیقہ کیانی نے گایا ہے جو ان کی والدہ نے لکھا ہے جب کہ پروڈیوسر مومنہ درید ہیں۔