14 4

کے پی، پنجاب اور بلوچستان نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیے گئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

ویب ڈیسک (اسلام آباد )چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کے پی، پنجاب اور بلوچستان نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیے گئے، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی اور اٹارنی جنرل کے درمیان مکالمہ ہوا ۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے اٹارنی جنرل سے سوا ل کرتے ہوئے کہا کہ تحریری جواب آپ نے ڈرافٹ کیا یا وزیراعظم کے سیکرٹری نے۔

مزید پڑھیں:  بشام خودکش حملے کا الرٹ 15مارچ کو جاری کیا گیا تھا

جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہناتھا کہ تحر یری جواب لکھی گئی ،انگریزی سے قابلیت کو جانچنے کی کوشش کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کا دو ٹوک الفاظ میں جواب نہیں دیا گیا، حکومتی جواب خامیوں سے بھرپور ہے، حکومتی جواب میں محفوظ راستہ اختیار کرنے کا تاثر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد سے شہباز شریف کی ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانےپراتفاق

اس حوالے سے جسٹس اعجاز الاحسن اٹارنی جنرل صاحب آپ واضح جواب دیں، حریری جواب میں بتائیں مستقبل میں عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھا جائے گا۔