Karachi JUIF Azadi March protest

بھارہ کہو:جمعیت علمائےاسلام رہنماسمیت 3 افراد قتل،دھرنےکا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کی جانب سے اپنے رہنما سمیت 3 افراد کے قتل پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

جے یو آئی ف نے بھارہ کہو کے اٹھال چوک پر دھرنا دینے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مقتولین کی لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

مقتول کے بھائی اور جے یو آئی ف کے رہنما قاری کرامت الرحمٰن کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول جے یو آئی ف کے سرگرم رکن تھے، جن کے قتل کے واقعے کے خلاف اٹھال چوک پر دھرنا دیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

قاری کرامت الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولین کے قاتل گرفتار کیئے جانے تک دھرنا جاری رہے گا، واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے۔