ویب ڈیسک(پشاور)خواجہ سراء کو لوٹنے والے دو مسلح ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان نے خواجہ سراء نینا سے موبائل اور ایک لاکھ نوے ہزار روپے چھینے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے ملزمان سے چھینا گیا موبائل فون اور ایک لاکھ نوے ہزار روپے برآمد کر لئے گئے ۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہوا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواجہ سراءوں کے ڈیروں پر آنے والے افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور خواجہ سراء کیمونٹی کے تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور انکو کو درپیش مشکلات کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لئے ایس پی سٹی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔