imran khan 3

کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: کورونا وائرس کا خدشہ، وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام سوشل میڈیا پر پیغام، وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں،کورونا وائرس سے لاحق خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں.

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گھبرانے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے. حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایت پر عوام عمل کریں اور میں بہت جلد اس معاملے پر قوم سے خطاب کروں گا.

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک