download 137

برطانوی شہزادے فلپ کی آخری خواہش پوری

ویب ڈیسک (لندن)برطانوی شہزادے فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی، پرنس فلپ کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی اپنی تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع

پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی اس خواہش کا اظہار کر رکھا تھا۔ ملکہ نے اس درخواست پر حتمی منظوری دے دی ہے۔ پرنس فلپ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ کورونا وبا کی وجہ سے آخری رسومات میں صرف شاہی خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل