LRH 696x512 1 1280x720 2

پشاور: ایل آر ایچ میں کورونا مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک (پشاور) ایل آر ایچ میں کورونامریضوں کی تعداد آج تک کی بلند ترین 422 تک پہنچ گئی ہے۔ ترجمان محمد عاصم کیمطابق آئی سی یو میں 32 مریض داخل ہیں۔ ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کے لئے 485 بیڈز مختص کئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج

انہوں نے کہا کہ عوام کا غیر سنجیدہ رویہ ہسپتالوں کے لئے بڑا چیلنج بن گیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع سے مریض ایل آر ایچ شفٹ ہو رہے ہیں۔ اس وبا سے نمٹنے کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا