Untitled 1 Recovered 9

جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والے 2 مرکزی شوٹرز گرفتار

ویب ڈیسک (صوابی): صوابی پولیس کی اہم کاروائی اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والے 2 مرکزی شوٹرز گرفتار، دونوں ٹارگٹ کلر محمد ذاکر اور شہزاد نے دو مختلف گاڑیوں میں بیٹھ کر جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے انتہائی بے رحمی سے 04 افراد کو شہید کیا تھا.

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب

ڈی پی او صوابی کے مطابق دونوں ٹارگٹ کلرز محمد ذاکر اور شہزاد کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، ملزم ذاکر نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان نے دوران انٹاروگیشن مزید ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کوہاٹ اور باجوڑ کے امیدوار حلف اٹھائیں گے