darkhata

پشاور:صوبہ میں گزشتہ شب شدید آندھی و طوفان سے درجنوں فیڈرمتاثر

ویب ڈیسک (پشاور)گزشتہ شب آئی شدید آندھی اور طوفان سے پشاور سمیت مرادن ، صوابی اور سوات میں درجنوں فیڈرز متاثر ہوگئے ہیں۔

پیسکو کی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ نقصان مردان سرکل میں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 2 روزہ پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد

مردان کے 35 ، خیبر کے 14 ، ہزارہ کے 15 ، بنوں کے 16 ، صوابی کے 5 ، سوات کے 4 اور پشاور کے 4 فیڈر متاثر ہوگئے ہیں۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ 100 سے زائد فیڈرز سے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

واضح رہے کہ باقی ماندہ فیڈرز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔