monotoring

پشاور وزیر اعلی سیکٹریٹ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

پشاور : کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرےگا ۔ کنٹرول روم کے قیام کا مقصد کورونا وائرس کے حوالے سے تمام معلومات اور سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہے۔ کنٹرول روم وزیر اعلی کو کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ہمہ وقت آگاہ رکھے گا ۔ کنٹرول روم سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر وزیر اعلی فوری اقدامات کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات اور ہدایات جاری کرینگے۔ وزیر اعلی کے پرنسپل اسٹاف افسر کو کنٹرول روم کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ کنٹرول روم سے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
091-111-712-713

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ