PMS Candidates Strike

پشاور:پی ایم ایس امتحان کیلئے اپلائی کرنیوالے امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (پشاور) پی ایم ایس امتحان کیلئے اپلائی کرنیوالے امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ ایک سیٹ کیلئے 25امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ نامنظور ہے ۔95پوسٹوں کے لئے 35ہزار امیدواروں نے اپلائی کیا ۔

مزید پڑھیں:  جمیعت کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ امتحان کیلئے 2500 امیدواروں کو سکریننگ ٹسٹ کے مبتخب کیا ہے جو دیگر امیدواروں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ کمیشن امیدواروں کیلئے سکریننگ ٹسٹ میں مخصوص پاسنگ مارکس کا تعین کرے ۔ ایک سیٹ پر 25امیدوار کی پالیسی نامنظور ہے ۔ حکومت پالیسی پر نظر ثانی کرے ۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا