buner people strike

بونیر: اے این پی کارکنان کا اپنے پارٹی مشران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (بونیر): اے این پی کارکنان کا اپنے پارٹی مشران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، میٹنگ سے واک آوٹ۔

بونیر کے اندر عوامی نیشنل پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، باجکٹہ گاؤں میں اے این پی کارنر میٹنگ میں ایک گروپ کا بابک خاندان کے خلاف نعرہ بازی، میٹنگ میں مرکزی جنرل سیکٹری میاں افتخار حسین اور صوبائی جنرل سیکٹری سردار بابک شریک تھے،

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے

مخالف گروپ نے کہا کہ بابک خاندان نے پارٹی پر قبضہ کر رکھا ہے، میاں افتخار حسین نے وقت نہیں دیا، ضلعی صدر کریم نے تحصیل تنظمیں اپنی مرضی کے بنائے کارکنان سے رائے نہیں لی، بلدیاتی انتخاب میں ہمارے گروپ کو ٹکٹ نہیں ملا تو آذاد امیدوار کھڑا کرینگے، صوبائی صدر بشمول مرکزی مشران نوٹس لے ورنہ شکست مقدر بنے گی۔

مزید پڑھیں:  بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق