polio campaign

شمالی وزیرستان میں 5روزہ پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیاک (میرانشاہ)شمالی وزیرستان میں 5روزہ پولیو مہم کا آغاز شروع ہوگیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکے مطابق شمالی وزیرستان کے 23یونین کونسلوں میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 3 اگست تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے 104614 بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گے۔532ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 507موبائل۔17فکسڈ اور 8 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔پولیو مہم کے موثر نگرانی کیلئے 140ایریا سپر وائزرز تعینات کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا

اے ڈی سی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے سیکورٹی کی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اورشمالی وزیرستان کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں تعینات ہیں انہوں نےمزید کہا ہے کہ والدین پولیو ورکروں کے ساتھ تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق