DHQ hospital batkhela

ڈی ایچ کیوبٹ خیلہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات نہ ہونےکاانکشاف

ڈیسک (پشاور) نیا تعمیر ہونے والا ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کا انکشاف، نئے بننے والے ہسپتال کے بلڈنگ اور آلات میں موجود خامیوں سے متعلق ایم ایس نے ڈی جی ہیلتھ کو خط لکھ دیا۔

ایم ایس ڈاکٹر جمیل احمد نےخط میں بتایا کہ ہسپتال کے واش رومز، نکاسی نظام ابتر ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، آگ بجانے والے آلات، ٹیلی فون، لفٹس، آئیر کنڈیشنز غیر فعال ہے۔مردہ خانے میں 4 کی بجائے 2 آئیر کنڈیشنز نصب کئے گئے ہیں، جو کافی نہیں، ہسپتال کا فضلہ ٹھکانے لگانے کا کوئی مناسب انتظام تک موجود نہیں۔کئی پر بجلی کا نظام درہم برہم ہے تو کئی پر سیلنگ جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف
مزید پڑھیں:  بغیر مینڈیٹ مسلط پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور

عوام کا کہنا ہے کہ سہولیات کی عدم موجودگی پر مریضوں اور ہسپتال انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔