31اگست کی

31اگست کی ڈیڈلائن سرخ لکیر ہے ،طالبان کی امریکا کو وارننگ

ویب ڈیسک :طالبان نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کی31 اگست کی ڈیڈ لائن کو سرخ لکیر قراردیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ غیرملکی افواج کو مقررہ تاریخ تک چلے جانا چاہیے ایسا نہ ہوا تو یہ ایک معاہدے کی ایک صریح خلاف ورزی ہوگی جس کے مغرب کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طالبان کے دوحہ دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق انخلا کے عمل میں مزید توسیع افغانستان پر مغربی قبضے کی مدت میں اضافہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ ایسا کرنے کی صورت میں مغرب کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس پر ردعمل کے حوالے سے طالبان کے رہنما ہی فیصلہ کریں گے۔ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ 31اگست تک ان کی فوجیں افغانستان سے باہر ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور