بھارت میں سومنات اور محمود غزنوی کے چرچے

ویب ڈیسک :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سومنات مندر پر کئی پروجیکٹس کے افتتاح کے بعد بھارت میں طالبان اور محمودغزنوی کا ایک ساتھ چرچا ہے۔
مودی نے افتتاحی تقریب میں طالبان اور غزنوی کو ملاتے ہوئے کہا کہ دہشت کی سلطنت عارضی ہوتی ہے۔ بھارتی مبصرین نے کابل میں طالبان کے کنٹرول کے وقت سومنات مندر کے پس منظر میں ایسی بات کو بے وقت کی راگنی اور غلط تناظر قرار دیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار اسے بھارت میں آنے والے ریاستی و قومی انتخابات کے لیے مودی کی انتخابی مہم کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افراد جاں بحق