Consider re-lockdown to implement SOPs

ایس اوپیز پر عملدارآمد کے لئے دوبارہ لاک ڈائون پر غور

ویب ڈیسک (پشاور)کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافے کے باوجود پشاور کے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہوا میں اڑا دیا گیاجس کے باعث سخت فیصلے سمیت لاک ڈائون کی تجاویز پر دوبارہ غور شروع کردیاگیا۔

لاک ڈائون اور بازاروں کو جزوی طور پر بند کرنے پر عملدرآمد کیلئےپاک فوج کی خدمات حاصل کرنےکیلئےصوبائی حکومت نےپہلےسےہی وفاق کو درخواست دی ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

یہ بھی پڑھیں:کورونا مریضوں کے لئے ایکٹیمرا انجیکشن کی دسمبر تک فراہمی ناممکن

مینا بازار ،شاہین بازار، کوچی بازار، کوہاٹی ، خیبر بازار، قصہ خوانی ، اشرف روڈ ،چوک یادگار، ہشتنگری ریلوے پھاٹک، فردوس ریلوے پھاٹک ، نوتھیہ ،گول مارکیٹ ، گورا بازاراورشفیع مارکیٹ سمیت شہرکےمختلف بازاروں میں تاجروں کیجانب سےکورونا ایس او پیزپرعملدرآمد نہیں ہورہا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

ماسک پہننے کا رحجان تقریباََ ختم ہو گیا ہے جس کے باعث مختلف بازاروں کیلئے کورونا ایس او پیز کے تحت تاجروں کو جرمانہ اور جیل بھیجنے سمیت بازاروں کو سیل کرنے کی تجاویز پر دوبارہ غورشروع کردیا گیاہے۔