The Khyber Pakhtunkhwa cabinet will meet today

خیبرپختونخوا کابینہ کااجلاس آج ہو گا

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کریں گے۔ کابینہ اجلاس 13 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل ہے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں ڈینگی کی صورتحال اورتمام محکموں کیجانب سےدی گئی سہولیات کاجائزہ لیاجائےگا۔اس کے علاوہ صوبےمیں ترقیاتی کاموں اور سابق قبائلی اضلاع کےمسائل کابینہ میں زیرغورلائےجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل کے عوام نے انسدادِ پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا

یہ بھی پڑھیں:محکمہ مواصلات کیلئے 60کروڑکی111 گاڑیاں خریدنے کی منظوری

خیال رہےکہ حکومتی کارکردگی میڈیا کےسامنے لانے کے لیے کمیٹی کی تشکیل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کاپچھلا اجلاس 13 اگست بروز جمعےکو ہواتھا جس میں پاکستان اورچین کےدرمیان سسٹر سٹی اورسسٹرپراونس تعلقات قائم کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔اس کےعلاوہ اجلاس میں پی اے ایف سےصوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرز کے آپریشن اور دیکھ بھال کے معاہدے کی بھی منظوری بھی دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند، سیکڑوں مسافر پھنس گئے