Educational activities suspended in 9 districts of the province

پشاورسمیت صوبےکے9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی حکومت نےپشاورسمیت صوبےکے9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

این سی اوسی کےگزشتہ روزفیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخواہ حکومت نے پشاورسمیت صوبے کے 9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔

محکمہ تعلیم اس ضمن میں با ضابطہ اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کردے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف طلبا بھی سڑکوں پر نکل آئے

9 اضلاع میں پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان شامل ہیں جہاں کورونا تعطیلات میں 15 ستمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ اور شمشاد اختر طلب

اس سے قبل صوبے کے 8 اضلاع میں کورونا تعطیلات 11 ستمبرتک تھیں۔