شازیہ اورنگزیب کا اے این پی

شازیہ اورنگزیب کا اے این پی چھوڑکر نون لیگ میں شمولیت

ویب ڈیسک: سابق ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ اورنگزیب نے عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے ۔مشرق ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ اورنگ زیب نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی موجودہ صوبائی قیادت میں سیاسی بصیرت کی کمی ہے۔

اے این پی کا موجودہ سیاسی رول افسوس ناک ہے اور کمزور سیاست کررہی ہے جس کا فائدہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ہورہا ہے،اے این پی اندرونی اختلافات کا شکار ہے اور قیادت کی سیاسی سرد مہری کے ساتھ متحرک کارکنوں کا پارٹی میں رہنا مشکل ہے اس لئے سوچ بچار اور مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود :دریائے کابل سے 9سالہ بچے کی لاش برآمد

انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحران سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے ، شازیہ اورنگ زیب کی پارٹی چھوڑنے اور اے این پی پر تنقید کرنے پر صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے مشرق ٹی وی کو بتایاکہ جمہوریت میں ہر انسان اپنے فیصلوں میں آزاد ہے ، اگر کوئی اپنی سیاسی جماعت بناناچاہے، کسی پارٹی میں شامل ہوناچاہے یا چھوڑنا چاہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز

یہ ایک جمہوری عمل اور ہر ایک کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور تنقید کو اچھی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اگر ہم پر کوئی تنقید کرتاہے تو ہم خوش ہوتے ہیں اورکوشش کرتے ہیں کہ وہ غلطیاں یا کوتاہیاں نکالے ۔