Young doctors and police

اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز اورپولیس دست وگریباں، لاٹھی چارج، شیلنگ

ویب ڈیسک (پشاور)اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ینگ ڈاکٹرز اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین کے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج اورآنسوگیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پتھرا ئوکیا۔ شہر اقتدار کا جی نائن مرکز میدان جنگ بن گیا۔ مختلف شہروں سے آئے ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:  رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر

احتجاجی ڈاکٹرزنےپاکستان میڈیکل کمیشن کی عمارت میں داخل ہونےکی کوشش کی جس پرپولیس اہلکاراور مظاہرین گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس نےمظاہرین پر لاٹھی چارج اورآنسوگیس کی شیلنگ کااستعمال کیااور15 سےزائد ڈاکٹروں کوگرفتار بھی کرلیاہے،احتجاجی ڈاکٹرزکاکہناہےکہ نیشنل لائسنسنگ امتحان کسی صورت قبول نہیں کریں گے،این ایل ای امتحان ہمارے لئے اضافی بوجھ ہے،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پی ایم سی کےبجائےیو ایچ ایس لے،پی ایم سی کےنائب صدر علی رضا کوعہدےسےہٹایاجائے۔

مزید پڑھیں:  وانا، پشتو ادبی ٹولنہ کے زیراہتمام سالانہ منڑے گل مشاعرے کا انعقاد

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر حیدر عباسی نے کہا کہ پرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولا گیا، پی ایم سی کے نائب صدر علی رضا استعفی دیں اور گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کیا جائے ، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں کام چھوڑ ہڑتال کریں گے۔