Lahore High Court

لاہور ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ پر وکیل کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک (لاہور)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی نصیحت بھی کام نہ آئی نوجوان وکیل نے فیصلہ کی مصدقہ نقل ذرا سی تاخیرسےملنے پرڈنڈا اٹھا کرکاپی برانچ کےتمام شیشےتوڑدیے۔

ہائیکورٹ سکیورٹی نے وکیل کو گرفتار کرکےدہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔ ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں مقامی وکیل ماجد جہانگیر نے مصدقہ نقل تاخیرسےملنے پر ڈنڈے کا بے دریغ استعمال کرکے کاپی برانچ کے تمام شیشے توڑ ڈالے جس کے بعد ہائیکورٹ سکیورٹی نےوکیل کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے گزشتہ روز تحفظ وکلا ایکٹ کانفرنس میں وکلا کو ڈنڈا سوٹا اٹھانے کی بجائے قلم اٹھانے پر زوردیا تھا لیکن وکیل صاحب نے سنی ان سنی کردی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

لاہور ہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق وکیل کو گرفتار کرلیا گیا اور اسکے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے جبکہ بار کونسل نے اس واقعے کی پر زور مذمت کی ہے اور وکیل ماجد جہانگیر کا وکالت کا لائسنس بھی معطل کردیا ہے۔