منشیات برآمد

اسلام آباد ایئر پورٹ پر لنڈی کوتل کے باشندے سے منشیات برآمد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد ایئرپورٹ پرلنڈی کوتل کےرہائشی سےاینٹی نارکوٹکس فورس نےکروڑوں روپےمالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

منشیات بیرون ملک سمگل کرنےکی کوشش کی جارہی تھی،لنڈی کوتل ضلع خیبرسےتعلق رکھنےوالےملزم کوگرفتارکرکےبیگ کی تہہ میں چھپائی سواچارکلواعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمدکرلی گئی ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

اے این ایف حکام کےمطابق علی مت خان غیرملکی پرواز،جی ایف 771 پربحرین جانےکےلیئےائیرپورٹ پہنچاتھاکہ اے این ایف کاؤنٹرپرسامان کی اسکینگ کی دوران منشیات کی نشاندہی ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد

ملزم علی مت خان کوگرفتارکرکےتھانہ اے این ایف منتقل کر دیا گیا اوراسکے خلاف مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی ہے ۔