مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں تمام علاقوں کا محاصرہ جاری

ویب ڈیسک: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام نے پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جبکہ وادی کشمیر کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں بھارتی فوج تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مسلمان لڑکی کا برقعہ سرعام اتروادیا گیا

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی کہ فوجیوں اور پیراملٹری فورسزاہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وادی میں مزید ناکے، چوکیاں اور بینکر قائم کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے جاری ،مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے

افسر نے بتایا کہ وادی کشمیر کے تقریبا تمام علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

سرینگر کے علاقوں ٹی آر سی کراسنگ ، لال چوک ، جہانگیر چوک ، مولانا آزاد روڈ ، بمنہ، پارمپورہ ، بائی پاس اوروادی کے دیگر اہم قصبوں میں بھارتی فوجی اور پیراملٹری فورسزکے اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا رفح پر حملہ،بچوں سمیت 26فلسطینی شہید

مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کر رہے ہیں۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے آج مسلسل آٹھویں روز بھی سرنکوٹ ، مینڈھر ، تھنہ منڈی کے قصبوں اور پونچھ اور راجوری اضلاع کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔