پٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ مسترد

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے اوگرا اور وزارت خزانہ کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے بجائے ساری توجہ ریلیف پر ہے، قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کابوجھ حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی سرکار کو جلد زمین بوس کردیں گے ، بیرسٹر سیف

واضح رہے اوگرا نے پٹرول کی قیمت 11.53 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5.72 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 جبکہ مٹی کا تیل 5.29 روہے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تواسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے ،علی محمد خان