امارات نمبر ون

خواتین کے لئے امارات نمبر ون، افغانستان بدترین

ویب ڈیسک: جارج ٹائون انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین ،امن اور سلامتی (جی آئی ڈبلیو پی ایس) کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خواتین، امن اور سلامتی (ڈبلیو پی ایس)انڈیکس2021 میں تحفظ خواتین کے زمرے میں سرفہرست رہا ہے جبکہ افغانستان کا اس زمرے میں اسکور سب سے کم ہے اور وہ فہرست کے آخر میں رہا ہے۔

یو اے ای کا کمیونٹی تحفظ کا تاثر زمرے میں اس سال بہترین ملکی اسکور 98.5 فی صد رہا ہے۔ بدترین ملکی اسکور افغانستان کا تھا اور وہ 98 فی صد تھا جبکہ اس زمرے میں عالمی اوسط 619 فی صد تھی۔ ڈبلیو پی ایس انڈیکس کے مطابق کسی کمیونٹی میں سلامتی اور تحفظ خواتین کی گھر سے باہرنقل وحرکت اور مواقع پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ اس اشاریے میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمرکی خواتین کو حاصل تحفظ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس میں وہ یہ رپورٹ کرتی ہیں کہ آیا وہ اپنے اقامتی شہر یا علاقے میں رات کو تنہائی میں چلنے پھرنے میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ہرتین میں سے ایک عورت کو گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک ملک میں تو یہ شرح 78 فی صد تک بڑھ گئی ہے۔ ڈبلیو پی ایس انڈیکس تین جہتوں پرمحیط خواتین کی فلاح و بہبود کا ایک جامع پیمانہ ہے، ان میں خواتین کی معاشی، سماجی، سیاسی دھاروں میں شمولیت، انصاف (رسمی قوانین اور غیر رسمی امتیاز)اور خاندان، برادری اور سماجی سطح پرحاصل سلامتی شامل ہے۔ انڈیکس میں دکھائے گئے اعداد وشمار سرکاری ذرائع پر مبنی ہیں ان میں ملکوں کے قومی شماریاتی دفاتر، اقوام متحدہ کی تنظیمیں اور دیگر معروف بین الاقوامی ذرائع شامل ہیں جن سے یہ تمام ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں