کورونا سرٹیفکیٹ

بلدیاتی امیدواروں کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوامیںبلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شریک امیدواروں کیلئے کورونا کے منفی سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی کردیاگیاہے ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی منفی رپورٹ اور کورونا کے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق سرٹیفکیٹ تقریبا تمام شعبہ ہائے زندگی میں نافذ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی

اس حوالے سے گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمیشن نے صوبے کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیئے ہیں جس کے تحت امیدواروں کیلئے بینک میں اکائونٹ کھولنے ،پولیس سے ویری فکیشن سرٹیفکیٹ ،سٹامپ پیپر پر حلف نامہ اور کورونا کا منفی سرٹیفکیٹ یا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی پیش کرناہوگا اس بارے میں متعلقہ اضلاع کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ،ریٹرننگ آفیسرز کوایک مراسلہ جاری کردیاگیاہے ۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب