بھارت بیوی کے لئے تاج محل

بھارت میں ایک شخص نے بیوی کے لئے تاج محل بنالیا

ویب ڈیسک:بھارت میں ایک مرتبہ بیوی کی محبت میں ‘تاج محل’ تعمیر ہوگیا۔

ساحر لدھیانوی فرما گئے ہیں
اک شہنشاہ نے د ولت کا سہارا لے کر
ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق

تاہم ہر کوئی غریب تھوڑی ہوتا ہے جو محبت کرتے ہیں. وہ آج بھی تاج محل بنانے پر آجائیں تو محبت فاتح عالم بن کر سامنے آتی ہے۔ اس لئے تو ایک اور شاعر نے کہا ہے کہ
اک شہنشاہ نے تاج محل بنوا کر
ساری دنیا کو محبت کی نشانی دی ہے

مزید پڑھیں:  پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی مذمت

محبت کی یہ نشانی دینے کا کارنامہ بھار ت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کے لئے انجام دیا ہے ۔ تاج محل کا چربہ بنا کر اپنی بیوی کو تحفہ دینے والے مدھیہ پردیش کے برہان پور کے رہنے والے آنند پرکاش چوکسے نے کہا کہ ابتدائی طور پر ان کے خیالات کو کئی بلڈرز نے مسترد کر دیا تھا۔ چوکسی ایک ماہر تعلیم ہیں نے اپنی بیوی منجوشا چوکسی کے لیے چار بیڈ روم کی عمارت بنوائی تھی اوراسے بنانے کے لئے انجینئرز نے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے تاج محل کی صورت دی۔ چوکسی کا منفرد گھر تین سال کے عرصے میں بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام