سوات میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،شدت 4اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 226کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے

زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ‏ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان ‏تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام