جنسی واقعات

بچوں کے ساتھ جنسی واقعات پر اسمبلی میں بحث کی درخواست

بچوں کے ساتھ جنسی اور اغوا کے واقعات پر صوبائی اسمبلی میں بحث کی درخواست کردی گئی ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تحریک التوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس پر پیر کے روز کے اجلاس میں کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد

نگہت اورکزئی کی جانب سے سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے تحریک التو ا کے مطابق ایک سال میں خیبر پختونخوا سے2960 بچے اغوا کئے گئے ہیں جبکہ 8 ماہ قبل اغوا ہونے والی زینب کا بھی تاحال پولیس نے سراغ نہیں لگایا ہے انہوں نے صوبائی اسمبلی میں اس اہم معاملے پر بحث کرانے کی درخواست کرتے ہوئے جدید تفتیشی نظام قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے اس تحریک کو تین جنوری کے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر شامل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،وزیر خزانہ