اسلام آباد ایئرپورٹ ہیروئن برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ: مسافر کے بیگ سے ہیروئن برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

رپورٹ کے مطابق سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، مالاکنڈ کا رہائشی میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا۔ دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی جو کہ ملزم نے انتہائی مہارت سے بیگ، میں چھپا رکھی تھی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، باپ بیٹے پر فائرنگ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل
مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما آصف خان کے گھر حملہ، ایف آئی آر طارق اعوان کیخلاف درج

یہ بھی پڑھیں:موٹروے پر حادثے کا شکار گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا۔