شہباز شریف کے خلاف قرارداد

حکومت کا شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ٹرائل کو براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف ’اوپن اینڈ شٹ‘ کیس کی براہ راست نشریات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی کرپشن کی داستانیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مالی سال 24/2023کا بجٹ منظوری کیلئے پیش

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ مسترد کر دی

میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں وفاقی وزرا نے پہلے ہی قرارداد پر کام شروع کر دیا ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ان کا کیس ملک میں کرپٹ طریقوں کو بے نقاب کرنے کی عوامی مثال بننا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی اولین ترجیحات ہیں، علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ لاہور کی خصوصی عدالت منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ کے خلاف 18 فروری کو فرد جرم عائد کرے گی۔