کورونا کیسز میں کمی

پاکستان: کورونا کیسز میں مسلسل کمی، شرح 2 فیصد پر آگئی


پاکستان میں عالمگیر وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 265 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 755 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 14 ہزار258 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 ہزار661 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.0 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے 10 اموات

مزید پڑھیں:  یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 983، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 621، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 620، بلوچستان میں 35 ہزار 380، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 106 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 570 ہو گئی ہے۔