عدم اعتماد کی تحریک

لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے، فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نےاپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کی بغیر سوچے سمجھے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں۔ جمہوریت اتنی انتہائی تقسیم کا نظام نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی

یہ بھی پڑھیے:پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی: عثمان بزدار

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں کم از کم اتفاق رائے پر نظام استوار ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں اتنی تقسیم نہ ہو کہ کسی بھی سبب گفتگو ہی مشکل ہو جائے۔ لڑنا مشکل نہیں بعد میں صلح مشکل ہوتی ہے۔