کورونا میں کمی 3 اموت

کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 24 گھنٹوں میں 3 اموت


ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 307 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 35 ہزار627 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 609 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

یہ بھی پڑھیں:https://چیونٹیاں بھی اب کینسر کی تشخیص کر سکیں گی

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی

اس کے علاوہ 600 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.70 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 692 تک پہنچ گئی ہے۔