پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف احتجاج

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف احتجاج

مردان/خال: (مشرق نیوز) عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کااحتجاجی مظاہرہ۔

مظاہرے میں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت۔ مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی

مظاہرین کو کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھے گی جس سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ مظاہرین نے احتجاج کےدوران امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے اور حکومت سے جلد مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کے خلاف تیسری مہم جاری ہے، چیف کلیکٹر خیبرپختونخوا