نواز شریف

مشرف واپس آنا چاہیں توحکومت مددکرے،نواز شریف

لندن(مشرق رپورٹ)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر و جنرل(ر)پرویز مشرف کی بیماری سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔نواز شریف کا کہنا تھاکہ مشرف کی صحت کیلئے اللہ تعالی سے دعاگو ہوں۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ایف پی سی سی آئی کا بزنس کمیونٹی اور اداروں میں مربوط نظام قائم کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔