وزیراعلیٰ کاانتخاب

وزیراعلیٰ کاانتخاب، فواد چودھری کا ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کردیا۔

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:  رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس

فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کردیا۔ اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہےہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

واضح رہے لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اپیلیں منظور کرکے 16 اپریل کو حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ حلف کالعدم قراردے دیا اور عثمان بزدار کو وزیراعلٰی کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔