کامن ویلتھ گیمز

کامن ویلتھ گیمز کرکٹ ایونٹ کیلئے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کرکٹ ایونٹ کیلئے اپنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے،

اعلان کے مطابق سلیکٹرز نے مڈل آرڈر بیٹر لورن ڈائون، فاسٹ بائولر جیس کیئر کو ٹیم سے ڈراپ کردیا ہے جبکہ لی توہو اور کلوڈیا گرین کو بطور متبادل کرکٹرز طلب کرلیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق لورن ڈائون ازخود ٹیم سے دستبردار ہوئی ہیں جبکہ جیس کیئر کو پائوں میں انجری ہے، نیوزی لینڈ کی اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی صوفیہ ڈیون(کپتان)، سوزی بیٹس، میڈی گرین، آمیلا کیئر، بروک ہالیڈے، روزمیری میئر، ایڈن کارسن، ہیلے جنسن، جیس میک فائڈن، فرن جونس، جارجیہ پلیمر، حانا روئی، ایزی گیز، لی توہو، کلوڈیا گرین۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر