رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ سے منتقلی کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے مایہ ناز سٹرائیکر رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ سے چیلسی منتقلی کی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں، 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر چیلسی جانا چاہتے ہیں تاہم اب چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی رحیم سٹرلنگ کے ساتھ معاہدہ کرلیاہے اور ان کا کہنا ہے کہ کلب کی ساری توجہ ٹیم کے دفاع کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے جبکہ دوسری جانب مانچسٹر یونائیٹڈ کے چیف ایرک ٹین ہیگ کا بھی کہنا ہے کہ کرسٹینانو رونالڈو ہمارے مستقبل کے منصوبوں میں شامل ہے اور اس وقت برائے فروخت نہیں ہے، چیلسی کلب کا کہنا ہے کہ وہ انہوں نے انگلش کھلاڑی رحیم سٹرلنگ کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں یہ ہمارے لئے بہت بہتر ہے۔

مزید پڑھیں:  گیری کرسٹن وائٹ بال ،جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر