ملک میں معاشی ایمرجنسی

ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں، وزارت خزانہ

ویب ڈیسک: وزارت خزانہ نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کی خبریں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
وزارت خزانہ نے معاشی ایمرجنسی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں جو قومی مفاد کے خلاف ہوں۔ وہ معاشی بہتری اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ پٹری پر آ گیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سری لنکا سے موازنہ کرنا بھی بالکل نامناسب ہے۔ حکومت قرضوں کی ادائیگی اور آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ایم ایف سے نویں جائزے کے لیے مذاکرات اب ایک اعلیٰ مرحلے پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہمیں فلسطینیوں کی زندگیاں آسان بنانے کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد