ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ2023

ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ2023، میک گل، سی جیہوئی، سیلبی اور ہگنز کوارٹر فائنل میں

کوالیفائر انتھونی میک گیل نے جیک لیسووسکی پر 11-5 سے کامیابی اپنے نامکرتے ہوئے عالمی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائل حاصل کر لی ہے۔ 32 سالہ میک گل نے 7-1 کی برتری کے ساتھ دوبارہ آغاز کیا اور شیفیلڈ میں اپنے میچ کے دوسرے سیشن کے بعد فتح کے دو فریموں میں آگے بڑھے۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں سابق عالمی چیمپیئن جڈ ٹرمپ کو 10-6 سے ہرا کر سب کو چونکا دیا تھا۔ مارک سیلبی نے گیری ولسن کو 13-7 سے ہرا کر ورلڈ چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں وہ اپنے دیرینہ ساتھی اور چار بار کے چیمپیئن جان ہگنز کے خلاف مدمقابل ہونگے۔ جو 2007 اور 2017 کے فائنلز میں بھی مدمقابل رہے ہیں۔ دوسری جانب چین کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی سی جیہوئی رابرٹ ملکینز کے خلاف 13-7 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا مقابلہ انتھونی میک گل سے ہوگا۔ چار بار کے عالمی چیمپیئن جان ہِگنز نے پری کوارٹر فانل مرحلے میں کیرن ولسن کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔ جان ہگنز نے یکطرفہ مقابلے میں 13-2 سے کامیابی اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں ہونے والی سکواش چمپئن شپ عشب عرفان کے نام