0e8b725e55c2414cb7404885985ed318 18 1

خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

پشاور : خیبرپختونخوا کورونا صورتحال محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد267 ہوگئی ہے، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 146 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5ہزار 21 ہوگئی ہیں.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی گالا ڈنر میں خصوصی شرکت

محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے 24گھنٹوں میں 49 مریض صحت یاب ہوئے، کے پی میں کورونا وائرس سےابتک 1305متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  ججزخطوط پر ازخود نوٹس، ہمیں‌عدلیہ کو بااختیار بنانا ہے، سپریم کورٹ