سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سروسز کی آنکھ مچولی جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سروسز کی آنکھ مچولی جاری، بحالی کے بعد دوبارہ متاثر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ایکس سروسز کچھ دیر بحال رہنے کے بعد دوبارہ متاثر ہونے لگی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکس سروسز کی آنکھ مچولی گزشتہ روز سے جاری ہے۔ آج صبح بھی کچھ دیر سروس بحال رہنے کے بعد ایک بار پھر بندش کا شکار ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا انٹرنیٹ بند کرنے کا سلسلہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بجلی چوری و کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری، 1816 کنڈے ہٹا دیئے گئے