دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں فیصلے کے خلاف اپیلوں پر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی اور دوران عدت نکاح کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ ملنے کا امکان