parachinar

پاراچنار سمیت تمام ضلع کرم میں بارشوں کا سلسلہ جاری

پاراچنار: پاراچنار سمیت تمام ضلع کرم میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے آج علی الصبح سے نیا سلسلہ وقفےوقفے سے جاری ہے، بارش سے پاراچنار کا موسم مذید خوشگوار ہوگیا ہے،

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گذشتہ 3 سالوں سے پاراچنار میں بھی دن کے وقت گرمی بڑھ جاتی ہے، مگر گرمیوں کے دنوں میں اس طرح کی ایک بارش سے موسم خوشگوار ہوجاتا ہے ،

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

زرعی ماہرین و کاشتکاروں کے مطابق گندم کی فصلوں کی کٹائی کے بعد کاشتکار علاقے میں مکئی ، مونگ پھلی اور مونگ وغیرہ کی فضلیں کاشت کرتے ہیں جس کیلئے ان دنوں کی بارش بہت مفید ثابت ہوتی ہے،

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا

تاہم شہری علاقے میں ، شہریوں کے عدم تعاون، گندگی کو نالیوں میں ڈالنے، ناقص نظام اخراج اور گندی کی وجہ سے بازار ہر بارش کے بعد برساتی نالوں کا نمونہ پیش کرتے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہیگا