58963cc333d21

لنڈی کوتل: برفباری کا سلسلہ جاری،علاقہ مکین مشکلات سےدو چار

ویب ڈیسک( لنڈی کوتل) میں صبح سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے،برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برف باری کے باعث ٹریفک بھی معطل، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر میں چیتے نکل آئے، عوام میں خوف پھیل گیا، ویڈیو وائرل

علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل میں 9 سال بعد برف باری ہوئی ہے،برفباری کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہے بجلی نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے علاقے میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ

جبکہ دوسری جانب جوان اور بچے گھروں سے باہر نکلےاور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوئے۔