arrest 9

بونیر:سال 2020 کے دوران ضلع بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات جاری

ویب ڈیسک(بونیر): سال 2020 کے دوران ضلع بھر میں کل 45قتل کے مقدمات درج ہوئے۔ جن میں 76ملزمان نامزد ہوئے ہیں،جبکہ 70 ملزمان گرفتار ہوئے چھ رپوش ہیں۔

ایس پی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 کلاشنکوف،25 پستول،1 ریفٹر،1 کلہاڑی اور 1 چھری کے ساتھ کل 98 عدد کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں، دیگر چھوٹے بڑے 1038مقدمات درج ہوئے جن میں کل 1092ملزمان نامزدہوئےتھے،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 85153 گرام چرس1041گرام ائس،342گرام ہیروئن،25گرام افیون اور 13بوتل شراب برآمد کیں گئیں،

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز

رپورٹ کے مطابق سرقہ شدہ 17 موٹر سائیکلوں میں سے 15 برآمد کی گئیں ہیں،چوری شدہ 2 موٹر کاروں میں 1 اور ایک سوزوکی بھی مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا

ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ مال مقدمات کے کل 61 ایف آئی آر درج ہوئے جن میں 72 ملزمان نامزد ہوئے، جن میں 67 کو گرفتار کیا ہیں،مال مسروقہ مالیت ایک کروڑ پچیس لاکھ اکسٹھ ہزار سات سو چار روپیہ تھے جن میں 1289379 روپیہ برآمد کئے گئے ہیں۔